71

انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ ڈی آئی خان بورڈ نے ٹاپ کرلیا

پشاور۔انجینئرنگ ایٹا ٹیسٹ ڈی آئی خان بورڈ نے ٹاپ کرلیا محمد مصطفی ولد نظام الدین رول نمبر40083 نے 687 مارکس لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی‘

 ایبٹ آباد بورڈ کی امینہ خان دختر یاسر خان رول نمبر31061نے 670 مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ مردان بورڈ کے سہیل احمد خان ولد شیر دل خان رول نمبر50549 نے 616 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی‘ اس طرح بالترتیب ایبٹ آباد‘ مردان‘ لاہور‘ سوات‘ ایبٹ آباد‘ مردان اور ایبٹ آباد بورڈز کے انیس الرحمان‘ خضر حیات‘محمد آصف مصطفی محمد ہمایون‘ شہریار ظفر‘ عبدالکبیر خان اور محمد حسیب ٹاپ 10 میں شامل رہے‘ ٹیسٹ گزشتہ روز صوبے کے سات مقامات پر بیک وقت منعقد ہوا جس میں کل رجسٹرڈ امیدواروں 10278 میں سے 11110 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔