45

طورخم بارڈر کیلئے اضافی عملہ کی تعیناتی شروع

پشاور۔وفاقی حکومت نے یکم اگست سے افغان سرحد (طورخم بارڈر) ایکسپورٹ کے لئے 24 گھنٹے  اور 7اگست سے مہمند ٗ چترال کا پاک افغان بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق یکم اگست سے افغان بارڈر وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوبیس گھنٹے کھلا رکھے جائیگا جس کے لئے اضافی عملے کی تعیناتی بھی شروع کردی گئی ہے۔

 کسٹم ٗ خیبر پختونخوا پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری کی مزید تعیناتی کی جا رہی ہے ٗ مہمند ٗ چترال اور اس کے ملحقہ دیگر علاقوں میں افغان بارڈرز پر گیٹ بھی کھل جائینگے ممکنہ طور پر یکم اگست کو  وزیراعظم عمران خان ضلع خیبر اور پشاور کادورہ کرینگے اور طورخم گیٹ کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا جائیگا۔