58

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ رواں ماہ متوقع

اسلام آباد۔ عالمی عدالت انصاف بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں سنائے گی عالمی عدالت انصاف نے طویل سماعت کے بعد فروری میں کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ جولائی کے آخر میں سنائے گی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا عالمی عدالت انصاف نے طویل سماعت کے بعد رواں سال فروری میں مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا پاکستانی حکام کو کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہونے کی امید ہے۔