31

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پھر کشیدہ

اسلام آباد۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات ایک مرتبہ پھر کشیدہ،ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد،پاکستانی ہائی کمیشن نے 9 بنگالیوں کے جبکہ بنگلہ دیش نے 8پاکستانی سفارتکاروں کے ویزے جاری نہیں کئے،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں تعینات ویزہ قونصلر اقبال حسین کی 3سال کیلئے ویزہ میں توسیع دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویزوں کے اجراء پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگا دی۔ اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کسی بھی پاکستانی کو ویزہ جاری نہیں کر رہاجبکہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگالی شہریوں کے بھی ویزے روک دیئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کے ویزے بھی روک لئے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے 9 بنگالی سفارتکاروں کے ویزے روک رکھے ہیں۔ بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے 8پاکستانی سفارتکاروں کے ویزے جاری نہیں کئے۔

 جون کے پہلے ہفتے دونوں ممالک کے درمیان طے پایا تھا کہ سفارتکاروں سمیت تمام شہریوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔ویزوں کے اجراء کے لئے اتفاق رائے صرف 3روز ہی جاری رہ سکا تھا،3 روز میں بنگلہ دیش نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزہ قونصلر عمر جاوید بٹ اور قیصر شاہ نواز کو ویزے جاری کئے۔دونوں پاکستانی سفارتکاروں کو 3 سال کیلئے ویزے جاری کئے گئے تھے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں تعینات ویزہ قونصلر اقبال حسین کو 3سال کیلئے ویزہ میں توسیع دی۔