40

ڈپٹی کمشنر پشاور آفس کا ڈومیسائل کلرک معطل

پشاور۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ڈومیسائل برانچ کا اچانک دورہ کر تے ہوئے دو ٹاؤٹوں کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر کو اطلاع ملی تھی کہ ڈومیسائل برانچ میں ٹاؤٹ موجود ہیں جس پر انھوں نے اچانک برانچ کا دورہ کر تے ہوئے دو ٹاؤٹوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ڈومیسائل کلرک کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری دفتروں میں ٹاؤٹوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور ٹاؤ ٹوں کی موجودگی پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔