51

4ایس اپیز اور 4ڈی ایس پیز تبدیل

پشاور۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایس پی کوآرڈی نیشن اور ایس پی کینٹ پشاورسمیت 4 ایس پیز و 4 ڈی ایس پیز کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

 اعلامیہ کے مطابق ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو تبدیل کرکے ایس پی کوآرڈی نیشن ٗ ایس پی کوآرڈی نیشن جاوید خان کو ایس پی سپیشل برانچ ٗ ایس پی سپیشل برانچ محمد اشفاق کو ایس پی کینٹ جبکہ خان اکبر کو سپیشل برانچ سے ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ سی پی او تعینات کردیاگیا اسی طرح ڈی ایس پی ٹریفک مینجمنٹ سکول کوہاٹ بشیر داد کو ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک مینجمنٹ سکول کوہاٹ اور ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک سکول کوہاٹ ابراہم اللہ خان کو ڈی ایس پی لیگل بنوں لگایا گیا ہے۔