33

گرفتار سیاستدانوں کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی

 لاہور۔پنجاب حکومت نے تمام گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے،بد ھ کو نجی ٹی وی نے دعوی کیا کہ محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی پر عملدرآمد کے بعد نوازشریف، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر گرفتار سیاست دانوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کرسکتے ہیں۔

کو ٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کے گھر سے آئے کھانے اور ڈاکٹر کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا جیل میں مسلسل طبی معائنہ کیا جارہا ہے