32

خیبرپختونخوا میں پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے

اسلام آباد ۔۔ پختونخوا کے ضلع کوہستان میں پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے پر رواں مالی سال کے دوران دو کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ آبی وسائل ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 63کروڑ33 لاکھ 87 ہزار روپے ہے۔

 جس میں 59 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کا غیرملکی زر مبادلہ بھی شامل ہیں اس منصوبے کےلئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دو کروڑ روپے مختص کیے گئے جس سے اس منصوبے پر کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔