33

ائر پورٹس پر ایبولاوائرس کا الرٹ جاری

پشاور۔پشاور سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر ایبو لا وائرس کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیاہے اور میڈیکل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں  باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ، اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر جمہوریہ کانگو میں ایبو لا وائرس پھیلا ہوا ہے لہٰذا اس ملک سے سفر کرکے وطن واپس آنے والوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے

 اس ضمن میں ہدایات کی گئی ہیں کہ سول ایوی ایشن کا عملہ میڈیکل آفیسرز سے مکمل تعاون کرے سی اے اے کے انچارج میڈیکل آفیسرز کی جانب سے مراسلے ملک بھر کے ائیر پورٹ کو جاری کردیئے گئے ہیں