37

ریسکیو1122کا گلیات میں جلد آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کے اعتراف میں صوبائی حکومت کا کالام اور ناران تک ریسکیو 1122کی توسیع کی منظور ی دیدی ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقاما ت پر عوام الناس کو بروقت طبی امداد فراہمی کی ہدایات پر ریسکیو 1122نے گلیا ت ٗ ناران اور کالام میں عارضی کیمپ قائم کئے جس نے مختلف مقامات پر ریسکیو ایمبولینس میں میڈیکل کیمپس قائم کئے اور سینکڑوں سیاحوں اور مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 ریسکیو 1122کی سیاحتی مقامات پر بہترین کارکردگی پیش کرنے پر صوبائی حکومت نے کالام اور ناران میں 10 کروڑ سے زائد رقم سے مستقل ریسکیو سٹیشنز کے قیام کی منظوری دیدی ہے ریسکیو 1122کی جانب سے جلد ہی ان پر فضا مقامات پر سٹیشنز کے قیا م کا سلسلہ شروع کر دیا جا ئے گا۔