24

پی پی پی پشاور کی ضلعی کابینہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے کا بینہ عہدیداروں نے پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر د یا اور پا رٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ ضلع پشاور کے جنر ل سیکر ٹر ی مصبا ح الد ین کو اپنے عہد ے پر بحال کر د یا جا ئے۔

گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں سینئر نا ئب صدر فخر عا لم خلیل اپنے د یگر سا تھیوں کے ہمرا ہ پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہاکہ موجودہ صوبائی قیادت کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں،ضلعی جنرل سیکر ٹری مصباح الدین پارٹی کا مخلص کارکن تھا اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ حقیقی جیالوں کو پارٹی عہدے دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الدین نے بطور جنرل سیکرٹری ایک سال کی مدت میں پشاور میں پارٹی تنظیم کی مکمل کرایا اور ٹاون ٹو، تھری اور فور کی تنظیمات کو بھی مکمل کرایا۔

پارٹی کارکنوں نے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی تنظیم کو ختم کرکے پارٹی کے سینئر رہنماوں رحیم داد خان، نجم الدین اور سعید لالہ کی نگرانی میں کمیٹی بنایا جائے اور مصباح الدین کو دوبارہ  بطور ضلعی جنرل سیکرٹری بحال کرایا جائے۔