126

باچا خان ایئر پورٹ سے پری حج آپریشن کل سے شروع

پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پری حج آپریشن کل سے شروع ہوگااس موقع پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر ابراہیم یوسفزئی پہلی  حج  پرواز کے عازمین کو رخصت کرینگے عازمین کے لئے پولیو  کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  حاجی کیمپ پشاور میں دور دراز اضلاع سے تعلق رکھنے والے عازمین کی آمد شیڈول جاری ہونے کے بعد شروع ہو گئی ہے عازمین حج کو پولیو کے قطرے پلانے کے علاوہ انہیں کارڈز کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ حاجی کیمپ پشاور پر اضافی عملے کی تقرری بھی کی جا چکی ہے ائیر پورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے حاجی کیمپ پشاور کے باہر بازار بھی عارضی طور پر سج گیا ہے۔