23

خیبرپختونخوامیں سیاحت کے فروغ کیلئے 5ارب مختص

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پانچ ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق سیاحتی مقامات کی ترقی پر تین ارب سترکروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ سیاحتی پولیس کے قیام پر دس کروڑ روپے خرچ کیئے جائیں گے جس سے صوبے کی سماجی واقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔