34

پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔ پاکستان کو 6ارب ڈالر پروگرام کی منظوری کا امکان ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بجلی و گیس و ڈالر بڑھانے کی شرائط پوری کردیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  آج بدھ کو ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے نمائندے بھی شریک ہوں گے ،جس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی 3شرطیں پوری کردی جن میں بجلی،گیس اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ شامل تھا،اجلاس میں  پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کا بھی اجائزہ لیا جائیگا۔