32

فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ ٗ8 افراد جاں بحق

 فیصل آباد.فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر   وین ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے چک 136 ر ب کا رہائشی خاندان کیری ڈبے میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آ گیا۔

حادثے میں کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جن میں سے مزید ایک زخمی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔