75

ڈالر کی قدر میں 2 روپے 8 پیسے کی کمی

کراچی: زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 8 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈالر 157 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے ڈالر 159 روپے کی سطح پر آگیا۔

ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر 140 سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث قرضوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے اور مہنگائی بھی بڑھ گئی ہے۔ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے فضائی کرائے بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔