24

پشاور میں سی این جی 140 روپے کلو ٗ ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج

پشاور۔پشاور میں سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے اضافے کے بعد سے سی این جی فی کلو 140 روپے ہوگئی، حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور سی این جی اسٹیشن مالکان دونوں پریشان ہیں۔

پشاور میں سرکاری سطح پر سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سی این جی فی کلو 140 روپے میں فروخت ہونے لگی، سی این جی استعمال کرنے والے ڈرائیوروں نے کہا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے ان کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

ڈرائیوروں نے کہا کہ غریب شہری سی این جی بطور ایندھن استعمال کرتے رہتے تھے تاہم اب وہ بھی دسترس سے باہر ہوگیا۔سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر فضل مقیم نے کہا کہ صوبے میں تقریبا 600 کے قریب سی این جی اسٹیشنز ہیں، قیمتوں میں اضافے سے سی این جی مالکان کا کاروبار شدید متاثر ہوگا۔ا نہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا پہلے مرحلے میں سی این جی اسٹیشنز کے باہر بینرز آویزاں کئے