29

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ملاقات  کی جس میں  ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو  وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

 ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں اہم شخصیات نے امن و امان کی صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔