29

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی۔پیر کوآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 68 روپے47 پیسے کمی کی گئی ہے۔کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 261روپے کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کردیا گیا ہے