31

فرانس سمگل شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کرنے پر آمادہ

اسلام آباد۔فرانسیسی ادارہ کسٹم 467 اسمگل شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کرنے پر تیار ہوگیا۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی ادارہ کسٹم 467 اسمگل شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔

 یہ 467 نوادرات 2006/2007 میں پاکستان سے فرانس اسمگلنگ کے دوران فرانسیسی کسٹم نے قبضہ میں لئے تھے جو سفارت خانے کی کوشش کے باعث پاکستان کو واپس مل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 2 جولائی کو سفارت خانے میں باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں انتہائی قیمتی نوادرات جو پاکستان سے چوری کرکے فرانس اسمگل کئے گئے تھے، پاکستان کو واپس مل جائیں گے۔