47

سپیشل فورس اہلکاروں کو مستقل کرنے کے اقدامات شروع

 پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں پانچ ہزار 638سپیشل فورس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات شروع کرد یئے گئے ہیں مالاکنڈ ڈویژن کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں سپیشل فورس پولیس اہلکاروں کو بھی مرحلہ وار طور پر مستقل کر دیا جائے گا۔

مستقل کرنے کے لئے ان اہلکاروں کے کلیرنس طلب کی گئی ہے جبکہ  سپیشل فورس پولیس کو ریگولر کرنے کے لئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں محکمہ خزانہ، خیبر پختونخوا پولیس، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس شرکت کرینگے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مالاکنڈ کے سپیشل فورس اہلکاروں کو ریگولر کرنے کا اعلان کیاتھا سوات کے 2200، شانگلہ کے 750، بونیر کے 778، دیر اپر کے 605، دیر لوئر کے 10005اور چترال کے 300اہلکاروں ریگولر کیا جارہا ہے تاہم ریگولر کرنے کے لئے سپیشل فورس پولیس اہلکاروں کے چھان بین کے علاوہ ان کاڈیٹا بھی طلب کیا ہے اور کلیرنس رپورٹ ملنے کے بعد انہیں ریگولر کر دیا جائے گا۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سپیشل فورس پولیس کے52اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں اجلاس میں 5ہزار 638پولیس اہلکاروں کو ریگولر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سنیارٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ان کی سینارٹی کے حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس سے ن کی بھرتیوں کی تاریخ وغیرہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہے۔

فنانس ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ان اہلکاروں کو قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ریگولر کیا جائے گا متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز سے بھی ان اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی ہے۔