60

بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد۔حکومت نے بجلی کی قیمت میں 75پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں میں اضافہ 300یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے ہے۔ 

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ اضافہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نہیں جبکہ 5کلوواٹ تک کے کمرشل صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ برآمدی شعبے والے صنعتی صارفین کے لیے موجودہ نرخ 7.50روپے فی یونٹ برقرار رکھے گئے ہیں۔ نیپرا نے ایک روپے 49پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا تاہم حکومت نے نیپرا کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے صرف 75پیسے اضافہ کیا۔