49

بھارت کی انسداددہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانے کی تجویز

نئی دہلی۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانیکی تجویزپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک نیا خیال ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ دنیا نے میری تجویز کی بھرپورحمایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ جی ٹوئینٹی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کتنے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے، یہ کہنا ممکن نہیں ہے تاہم یہ ایک نیا خیال ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے۔