75

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس دو جولائی کو طلب کرلیا

 اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس دو جولائی کو طلب کرلیا،وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔ تفصیلات کیم طابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کریگی،کابینہ اجلاس میں وفاقی بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کیپرائس بانڈز کی ختم کرنے کی منظوری دیگی، کابینہ وفاقی دارالحکومت لے لئے سینئر سٹیزن بل 2019 کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقو ق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی،جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈہ میں شامل ہے۔ رپورٹ کیمطابق کابینہ 17 ایونیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری دے گی،کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری دے گی۔

پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ حج پلان 2019 کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔