90

روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے،نور الحق قادری

 اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی  نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں روڈ ٹومکہ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ 

اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد سے پچیس سے تیس ہزار عازمین حج اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔نور الحق نے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزا سہولت کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے اور پاکستان کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت پاکستانی عازمین حج کو فوری مفت ویزے کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف فرانس، الجزائر، مراکش اور نائیجیریا کے عازمین کو حاصل تھی۔