76

بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ‘ عملدرآمد کیلئے ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی قائم

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017ء پر عملدرآمد کے لئے ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی قائم کر دی۔ جس کا چیئرمین 22 گریڈ کا ریٹائرڈ افسر جمیل احمد مقرر کر دیا گیا ہے اور اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 ء تک عملدرآمد کے لئے اتھارٹی قائم کی ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد کے لئے اتھارٹی کو ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی حکومت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی میں 3 ارکان موجود ہوں گے۔

 جن میں گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر جمیل احمد کو ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور تنویر اختر سمیت، خاقان مرتضٰی اتھارٹی کے اراکین منتخب کر لئے گئے ہیں۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد زونز میں انسداد بے نامی زونز کے افسران تعینات کئے جائیں گے جن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد کے لئے اتھارٹی آج (یکم جولائی سوموار کو) کام شروع کر دے گی۔