70

عدالت عالیہ میں ججوں کی تقرری‘جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد۔اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقر ر کیلئے جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس (آج )یکم جولائی بروز سوموار  کو  اسلام آباد میں منعقدہو گا،جوڈیشنل کمیشن لاہور میں نئے  ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے ناموں پر غور کر ے گا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن لاہور ہائی کورٹ میں نئے  ایڈینشل ججوں کی تقرری کیلئے13افراد کے ناموں پر غور کر ے گا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیعم خان  نے دس وکلاء عبدالحمن اورنگزیب، محمد آصف سعید رانا،خالد وحید خان،ناصر محمود،انصار نواز مرزا،محمد زبیر خالد،ملک وقار حیدر اعوان،خالد مسعود چوہدری،مشتاق احمد محل،اور محمد الیاس شیخ،جبکہ 3ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ہمایوں  امتیاز،شکیل احمد،صفدر سلیم شاہد سمیت 13افراد کو نامزد کر کے ان کے نام جوڈیشنل کمیشن کو بھیجے تھے۔