136

ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈ اداکاہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اداکارہ کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ کی طبیعت بگڑ جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی جا رہی ہے جب کہ دوسری جانب شوبز سے وابستہ شخصیات بھی انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ کی صحت یابی کے لئے کافی فخر مند ہیں۔

اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرذہین طاہرہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپا کو دل کو دورہ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت انہیں ہماری دعاؤں کی-