47

یقین دلاتا ہوں عوام کا ٹیکس کا پیسہ ان پر ہی خرچ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام سوچتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آگئے تو انہیں تنگ کیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ کوئی ادارہ لوگوں کو تنگ نہیں کرے گا۔

 خصوصی ٹرانسمیشن 'پاکستان کیلئے کرڈالو' میں میشر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی اور وزیر مملکت برائے ریوینیو حماد اظہر نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹرانسمیشن میں خصوصی شرکت کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 'میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا ٹیکس ان ہی پر خرچ ہوگا، ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے، جتنا قرض آج لے رہے ہیں، اس کا آدھا پرانے قرضوں کے سود پر چلا جاتا ہے، ملکی ترقی کیلئے خود کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ملک آج اس حال کو پہنچا ہے،کرپشن کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 35 فیصد کم کردیا ہے، کابینہ ارکان نے 10 فیصد تنخواہیں کم کردی ہیں، افواج پاکستان نے اپنے خرچ میں کمی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر میں ہر سطح پر اصلاحات کریں گے۔