105

امیرِ قطر کا دورہ رنگ لے آیا، دوحہ کا پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہو گی۔