39

ریٹائرمنٹ کی عمر کا از سر نوتعین‘ صوبائی حکومتوں سے رائے طلب

لاہور۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کا از سر نوتعین کر نے کیلئے وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رائے مانگ لی۔ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر 63سال کر دی جائے اور اس سلسلہ میں حکومت خیبر پختونخواہ نے کابینہ کو منظوری کیلئے سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی عمر 63سال کی جائے،یہ حکومت کوئی خیراتی ادارہ نہیں کہ بوڑھے افراد کا بوجھ برداشت کرے۔یہ ریٹائر ہوں اور گھر جائیں۔ حکومت پر ایک معاشی دباو ہوتا ہے کہ نوجوانوں کوملازمتیں دی جائیں اور اگر ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے سے جی پی فنڈ کی بچت ہوتی ہے تو اس کے مقابے میں جو بے روزگاری میں اضافہ ہوتا ہے وہ کہیں زیادہ ہے۔