33

اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی ایجنڈا پیشگی بھجوائے جانے کا امکان

اسلام آباد۔ اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کا مجوزہ ایجنڈا پیشگی بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے فورمز پر ایجنڈا کے بارے میں مشاورت اور تیاری کر کے 26 جون کو اے پی سی میں شریک ہونگی۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوری عام انتخابات کا مطالبہ۔ حکومت مخالف تحریک کے روڈ میپ کی تیاری، اہم سیاسی تبدیلیوں، مہنگائی کے خلاف مشترکہ جلسے اے پی سی کے ایجنڈے کے مشترکہ نکات ہو سکتے ہیں۔

 ابتدائی طور پر اے پی سی کے میزبان کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں سے حالیہ رابطوں کے دوران ان پر مشاورت ہوئی ہے۔ ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن کی طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام کا بھی امکان ہے۔

 ایوان کے مطابق اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلزپارٹی، بڑی دینی جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا ملی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی اعلیٰ قیادت شریک ہو گی۔ اے پی سی کے انعقاد کے لئے تقریباً ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔