35

اپوزیشن بجٹ رکوانے کیلئے حکومتی ا تحادیوں سے بات کریگی

 اسلام آباد۔اپوزیشن بجٹ رکوانے کیلئے حکومتی ا تحادیوں سے (آج)پیر کو بات کریگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے اعلان کر رکھا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کسی صورت پاس نہیں ہونے دینگے جبکہ حکومتی وزراء نے واضح کیاہے کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ہرصورت پاس ہو جائیگا۔ 

اس صورت حال میں اپوزیشن رہنماؤں نے اختر مینگل سمیت حکومتی اتحادیوں سے رابطے کا دعویٰ کیا ہے اور جبکہ وزراء بھی حکومتی اتحادیوں سے ملاقات کررہے ہیں اور گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور حکومتی اتحادیوں نے بجٹ منظور کرانے میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے ملاقاتیں کیں جس میں اختر مینگل نے اپنے چھ نکات اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رکھے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے مطابق بجٹ منظوری رکوانے کیلئے  (آج)پیر کو حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائیگی۔