35

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد۔حکومت نے نوجوانوں کو فنی پیشہ وارانہ تربیت اور انہیں چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کیلئے دس ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ رقم نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی۔

عہدیدار نے کہا کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کے امور کے تحت وزیراعظم کاہنر مند جوان پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوانوں کیلئے متعدد منصوبے شروع کرکے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔