30

امیرقطر کے دورہ سے تجارت کو فروغ ملے گا‘ فردوس عاشق اعوان

 اسلام آ باد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔ 

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان او آئی سی میں لیڈرز کو انگیج کر کے آئے،امیرقطر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم تھا، امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے،،قطر میں روزگار سے پاکستانیوں کے ذریعے زرمبادلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ ہونیوالی ہے،قطرکے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیاہے انہوں  نے کہا کہ قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کی اجارہ داری ختم کریں گے۔