31

بجٹ معیشت کو مزید خراب اور کاروبار کو تباہ کرے گا‘خواجہ آصف

سیالکوٹ۔مسلم لیگ ن کے  مرکزی رہنما ء خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ یہ بجٹ معیشت کو مزید خراب اور کاروبار کو تباہ کرے گا،چار ہزارارب کا ٹارگٹ حکومت سے پورا نہیں ہوا،اس سال ساڑھے پانچ ہزار ارب کاٹارگٹ رکھا ہے،نئی صورتحال میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے،بزنس فرینڈلی نہیں،یہ بجٹ معیشت کو مزید خراب اور کاروبار کو تباہ کرے گا۔

چار ہزارارب کا ٹارگٹ حکومت سے پورا نہیں ہوا،اس سال ساڑھے پانچ ہزار ارب کاٹارگٹ رکھا ہے،خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت تمام اقدامات کرچکی،میثاق معیشت پر ٹھوس بات نہیں ہوسکتی،بجٹ کاروبار اور معیشت کی بدحالی میں اضافہ کرے گا،ہماری خواہش ہے کہ ملک ترقی کرے لیکن حکومت کی پالیسی درست نہیں،نئی صورتحال میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔

حکومت آئی ایم ایف اور باہر سے معاشی ڈاکٹر بلانے کے بجائے اندر سے رائے لے،خواجہ آصف نے کہا کہ پی پی اور مشرف کے دور کے لوگ دوبارہ آگئے ہیں،وہ اپنے چاہنے والوں کے مرضی سے اقدامات لیتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی،معیشت پر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،معیشت پرمحاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے،حکومت بات کرناچاہتی ہے تو بجٹ پراپوزیشن کی تجاویز پرعمل کرے۔