67

مقبوضہ کشمیر‘ مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھاتی فوج نے آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق   قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔

 قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔

گزشتہ روز ضلع بارامولا کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔ؔ  مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے