41

خیبر پختونخوامیں این جی اوز کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ

پشاور۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ہدایت کے تحت خیبرپختونخوا میں غیرسرکاری اداروں کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبہ بھرمیں این جی اوز کودو ہفتے کے اندررجسٹریشن کی تجدید کیلئے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھرمیں رجسٹرڈ این جی اوزاوربغیرمنافع چلنے والے فلاحی اداروں کی ازسرنوجانچ پڑتال کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔محکمہ صنعت نے تمام غیرسرکاری اداروں کو دو ہفتہ کے اندر رجسٹریشن کی تجدید کے احکامات جاری کئے۔

تجدید نہ کرنے والے غیرسرکاری اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔محکمہ صنعت کے کے مطابق اس وقت ادارے کے پاس صوبہ بھرمیں 2ہزار سے زائد این جی اوز رجسٹرڈ ہیں، تاہم صرف 150 کے قریب این جی اوز ہر سال ادارے میں رجسٹریشن کی تجدید کراتی ہیں۔محکمہ داخلہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کے بعد سینکڑوں اداروں کے مالیاتی امور، آمدنی کے ذرائع،ترسیل اور دیگرسرگرمیوں کی نگرانی نہیں کی جارہی تھی۔