66

حیدرآباد میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، 3 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی  ہوگئے۔

حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب مال بردار ٹرین سنگل بند ہونے کی وجہ سے ٹریک پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار جناح ایکسپریس نے مال گاڑی کو ٹکر مار دی، تصادم کے باعث دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے اور ٹرین کی بعض بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر کاجانی نقصان  نہیں ہوا جب کہ  حادثے میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ،گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔ جناح ایکسپریس ٹرین میں5 سو94 مسافر۔سفر کرتے ہیں،ٹرین کے ساتھ 11 بوگیاں ہوتی ہیں اورایک بوگی میں 54 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔