48

بھارتی حکومت نے 34پاکستانی مہاجرین کو شہریت دیدی

ے پور/نئی دہلی۔بھارتی حکومت نے 34پاکستانی مہاجرین کو شہریت دیدی۔منگل کو ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئرعہدیدار نے بتایا ہے کہ راجستھان حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے ریاست میں رہنے والے  34پاکستانی مہاجرین کی شہریت کی درخواستیں قبول کرلی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ راجیوا سوارپ کا کہنا ہے کہ جون 2019میں 34مہاجرین کی شہریت سے متعلق درخواستیں منظور کرلی گی ہیں۔انکا کہنا تھاکہ یہ مہاجرین  ایک دہائی سے زائد عرصے سے ریاست میں رہ رہے تھے۔بے گھر افراد میں 19کا تعلق برمر،10کا پالی اور 5کا ضلع جالور سے ہے۔راجیوا سوارپ کا مزید کہنا تھاکہ رواں سال یکم جنوری سے 17جون تک کل 79پاکستانی مہاجرین کو بھارتی شہریت دی گئی ہے۔