31

سینیٹ نے سی پیک پرپارلیمانی کمیٹی میں 7ارکان نامزدکردیئے

اسلام آباد۔سینیٹ نے سی پیک پرپارلیمانی کمیٹی میں 7ارکان نامزدکردیئے،تین کاتعلق حکومت، تین اپوزیشن اورایک آزاد رکن شامل ہیں۔

منگل کوچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی مشاورت سے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیئے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں نامزد کئے گئے سینیٹرز میں چوہدری تنویر خان، میر کبیر احمد محمد شاہی، شیری رحمان، احمد خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، خوش بخت شجاعت اور ہلال الرحمن شامل ہیں