79

40 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے‘ شبر زیدی کا بیان

اسلام آباد۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ40 سال میں 40 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے، 50 لاکھ سے زائد بیرون ممالک بھیجنے والوں سے آمدن کے ذرائع پوچھے جائیں گے۔

 پہلے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جا سکتے تھے،  آنے والے دنوں میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، آنے والے دنوں میں پراپرٹی خریدنے والے کم پڑ جائیں گے۔منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ40 سال میں 40 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے، 50 لاکھ سے زائد بیرون ممالک بھیجنے والوں سے آمدن کے ذرائع پوچھے جائیں گے، بیرون ملک پیسہ فارن کرنسی سے متعلق قوانین میں سہولت کی وجہ سے منتقل ہوا، منی چینجرز اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے  پیسہ بیرون ملک منتقل کینا گیا، 2001 میں سابق صدر پرویز مشرف دور میں قوانین میں نرمی کی گئی تھی،2018 میں ترمیم کے نان فائلرز کیلئے سختی کر دی گئی، پہلے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جا سکتے تھے،  آنے والے دنوں میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، آنے والے دنوں میں پراپرٹی خریدنے والے کم پڑ جائیں گے۔