55

پیرس ایئرشومیں پاکستانی تھنڈرطیارے کی گھن گرج

پیرس۔ ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈرنے شاندار کرتب دکھا کرحاضرین کو دنگ کردیا، تفصیلا ت کے مطا بق پیرس کے قریب لابورگ ایئرپورٹ کی فضاں میں منعقد 7 روزہ ایئرشو میں پاکستان کے  جے ایف 17 تھنڈر کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا۔

 لڑاکا طیارے کے کرتبوں سے شرکا کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ پاکستانی پائلٹ نے طیارے کو فضا میں اپنی مہارت کے جوہردکھائے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔واضح رہے کہ پیرس ایئرشوہردوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ایئرشو ہے، جس  میں کئی ممالک کے  طیارے شریک ہوتے ہیں۔