22

ترکی نے انسانی سمگلرز مافیا کے خلاف کارروائی شروع کر دی

 اسلام آباد۔ترکی نے پاکستانی انسانی سمگلرز مافیا کے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترک حکومت کو ایف آئی اے نے ترکی میں مقیم بارہ بڑے انسانی سمگلرز کی نشاندہی کی تھی،ترک اتھاڑٹیز نے ترکی میں انسنی سمگلر کو حراست میں لے لیا،ترک حکومت نے پاکستان ایمبیسی کو انسانی سمگلر کی حراست کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

انسانی سمگلر کی حراست کے بارے میں ترکی میں پاکستان ایمبیسی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، تارک اتھارٹیز نے کہاکہ انسانی سمگلنگ کے الزامات پر محمد ثاقب نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار انسنی سمگلر اس وقت ایرزرم ای ٹائپ کلوزڈ پینل انسٹیٹیوشن میں ہے-