35

آل پارٹیز کانفرنس کے لیے ممکنہ تاریخیں طے

اسلام آباد۔آل پارٹیز کانفرنس کے لیے اپوزیشن نے ممکنہ تاریخیں طے کرلیں جس کو دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائی گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے اے پی سی کے لیے ممکنہ تاریخیں طے کرلیں تاہم اپوزیشن کی باقی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں تاریخیں طے کی گئیں۔ کل جماعتی کانفرنس 25 اور 26 جون کو ہو سکتی ہے جبکہ اے پی سی 2 دن جاری رہے گی۔