51

2 ارب سے زائد افراد کو پینے کے پانی سے محروم

نیویارک۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، اس طرح ہر تیسرے شخص اس سہولت سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف اورعالمی ادارہ صحت کے جوائنٹ مانیٹرنگ پروگرام کی رپورٹ2000-2017 کے مطابق عالمی ادارہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں عدم مساوات کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کررہا ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں 4.2 ارب افراد نکاسی آب کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ 3 ارب افراد کو ہاتھ دھونے جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر دس میں سے ایک فرد بنیادی سہولیات سے محروم ہے جن میں 144 ملین ایسے افراد بھی شامل ہیں جو زمین پر موجودآبی ذخائر سے ٹریٹمنٹ کے بغیر پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ دنیا بھر کی دیہی آبادی میں ہر دس میں سے 8 افراد کو صاف پانی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ا

قوام متحدہ نے رکن ممالک کی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ عالمی سطح پرمعاشی اور جغرافیائی تضادات کے خاتمے کیلئے اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر سرمایہ کاری کریں،انسانی وسائل کے شعبے پر سرمایہ کاری میں اضافے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔