70

کویت‘20ہزارغیر ملکی اقامے منسوخ

کویت سٹی۔کویتی حکام نے گذشتہ تین برس میں 20 ہزار غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے ہیں، غلط افراد کو لانے والی ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مریم العقیل نے بتایا ہے کہ ان غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے جن کی تعلیمی قابلیت ان کے پیشوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔کویتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم العقیل نے کہا کہ قانون محنت کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے پیشے ان کی تعلیمی قابلیت سے مشروط ہیں۔ کارکنوں کے پیشہ ورانہ امتحان کے بعد انہیں اقامے جاری کیے جاتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزرات داخلہ کے تعاون سے تعلیمی صلاحیت سے عدم مطابقت رکھنے والے گرفتار 500 غیر ملکیوں میں سے 194 کو ملک سے بے دخل کیا جاچکا ہے جبکہ کئی مقدمات قومی کمیٹی برائے افرادی قوت میں زیر سماعت ہیں۔