22

فیاض قریشی ڈی جی نیب خیبرپختونخوا تعینات

پشاور۔ فیاض قریشی کو نیا ڈی جی نیب خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختون خوا مجاہد اکبر بلوچ کو ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیاجبکہ ان کی جگہ فیاض قریشی کو ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مجاہد اکبر بلوچ کو بطور ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا۔ مجاہد اکبر بلوچ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی تحقیقات کر رہا تھا اور اس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔