25

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پر اسپیکر چیمبر کا گھیراؤ

 اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پر اسپیکر چیمبر کا گھیراؤ کرتے ہوئے دھرنا دیدیا، پیپلز پارٹی اراکین نے اسپیکر چیمبر کے دروازے پر شدید نعرے بازی جاری رکھی جبکہ اسمبلی سکیورٹی نے میڈیا کو سپیکر چیمبر سے دور رکھنے کیلئے اسپیکر لابی کے دروازے بند کر دیئے۔

 پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زر داری کے پروڈکشن آر ڈر جاری نہ کر نے پر اسپیکر چیمبر کا گھیراؤ کرتے ہوئے دھرنا دیدیا جس کے باعث سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے چیمبر میں محصور ہوکر رہ گئے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی وقت پرشروع نہ ہوسکا۔ پیپلزپارٹی اراکین کی جان بسے سپیکر چیمبر کے دروازے پر شدید نعرہ بازی کی گئی۔

 اراکین ”پروڈکشن آرڈر جاری کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، سینیٹر روبینہ خالد، حنا ربانی کھر دھرنا میں شریک تھیں اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر جب تک جاری نہیں ہوں گے۔

اسپیکر چیمبر کے باہر دھرنا جاری رہے گا،اسمبلی سیکیورٹی نے میڈیا کو سپیکر چیمبر سے دور رکھنے کے لئے سپیکر لابی کے دروازے بند کردیئے۔ ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسپیکر چیمبر کا گھیراؤکیا گیا۔بعدازا ں پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان میں آگئے اور ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی احتجاج شروع کیا۔