31

غیررجسٹرڈدکانداروں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

کراچی۔رجسٹرڈ صنعتی یونٹوں کی جانب سے غیررجسٹرڈ دکانداروں کو سامان کی فروخت کے وقت منہا کئے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس رجسٹریشن آرڈیننس 2001 کی ڈویژن IIIکی شق اے میں ترمیم متعارف کروادی ہے۔ 

اس ترمیم سے قبل صنعتی یونٹوں سے مال کی خریداری کرنے والے انکم ٹیکس فائلرز سے 4.5 اور نان فائلرز سے 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس منہا کرنے کا قانون تھا۔ حالیہ بجٹ میں چونکہ نان فائلر کا نظریہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، اس لئے ان کیلئے 7.5 فیصد ٹیکس کا نظام ختم کرکے اس کی جگہ ٹیکس کی شرح 15 فیصد لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 انکم ٹیکس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صنعتی یونٹوں سے لے کر صارفین تک اشیائے ضرورت پہنچانے کے عمل میں شریک صنعتی یونٹوں، بڑے سٹاکسٹس، ڈیلروں، آرھتیوں اور چھوٹے دکاندار وں سمیت سب کو رجسٹرڈ کرانا ہے تاکہ ملک میں اشیا کی فروخت کا نظام مکمل دستاویزی ہوسکے۔